مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے 62 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے اس نے سنیچر کے دن الشباب کے ٹھکانوں پر4 ہوائی حملے کئے جبکہ اتوار کے دن 2 ہوائی حملے کئے جن کے نتیجے میں 62 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ہوائی حملے صومالیہ کی حکومت کے ساتھ ہمآہنگی کے بعد کئے گئے۔
صومالیہ میں امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے 62 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1886541
آپ کا تبصرہ